Jul 07, 2017 12:44 pm
views : 687
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 149 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،149پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کومارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس149پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ44673پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر211کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 95کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔