Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2017 12:53 pm views : 712

Location : New Karachi

Karachi- Fire in Factory
  • Urdu

کراچی،نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی ،عمارت کا ایک حصہ منہدم

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ آگ نے قریبی 2 فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈحکام نے تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
علی الصبح کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں گیس بھرنے کے باعث آگ لگ گئی، جب فیکٹری میں آگ لگی تو اس کی چھت پر 6 سے 8 مزدور سو رہے تھے جو بروقت فیکٹری سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث انہیں امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑاجس کی وجہ سے آگ زیادہ پھیل گئی اور اس نے قریب ہی موجود ایک تولیہ بنانے والی فیکٹری اور ایک دھاگہ بنانے والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کی شدت کےباعث فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں اور 2 واٹر باؤزرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور لگ بھگ تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام نے رہائشیوں کو عمارت کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ فیکٹری کا ایک حصہ تو پہلے ہی گر چکا ہے اور اب دوسرا حصہ گرنے کا بھی خدشہ ہے جس کے باعث لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فائر آفیسر امتیاز نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹر نے مہارت کے ساتھ فرائض سرانجام دیکر آگ پر قابو پایا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved