Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2017 02:35 pm views : 608

Location : PAC Kamra

Islamabad- Groundbreaking ceremony of Aviation City and Air University Aerospace & Aviation Campus
  • Urdu

اسلام آباد ، پاک فضائیہ نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، احسن اقبال

پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ، احسن اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر مو جود تھے۔
احسن اقبال اور ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس تاریخ ساز منصوبے کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔پاک فضائیہ کے سابق سربراہان ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر اور اعلیٰ سول اور دفاعی عہدیداران بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
ایوی ایشن سٹی میں مختلف جدید اور بہترین تعلیمی اور تحقیقی ادارے ہونگے جو ایوی ایشن کی صنعت میں خود کفالت کی منزل کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ اس منصوبے کا مرکز ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس ہو گا جسے بین الاقوامی ایوی ایشن یونیورسٹیز کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو جدید سہولیات سے لیس ہو گا۔ اس ایوی ایشن سٹی کا ایک اہم جزو ایوی ایشن ریسرچ اینڈ انڈیجینائزیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ ہوگا جوجدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کا کام کرے گا۔ اس عظیم منصوبے کا ایک اہم حصہ ایوی ایشن ڈیزائن انسٹیٹیوٹ بھی ہوگا جو پاک فضائیہ کی استعداد کو استعمال کرتے ہوئے اس کے مختلف جہازوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ اس ادارے میں ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری کے مختلف مراحل اور اس کی کارکردگی کا تجزیاتی جائزہ لینے کا کام بھی سر انجام دیا جائیگا۔ یہاں قائم کی جانے والی سرٹیفیکشن ایجنسی ان مصنوعات کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گی اور اس جدید لڑاکا طیارے کی تیاری اس اشتراک کی مظہر ہو گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ تاریخی واقعہ پاک فضائیہ اور پاکستانی ایوی ایشن کی تاریخ میں ایک بے مثال سنگِ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپس کا قیام دراصل پاک فضائیہ کے وڑن کا حصہ ہے جس میں ایک ہی جگہ پرصنعتی اور تعلیمی ہم آہنگی ممکن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خودانحصاری کی جانب جانے کا راستہ ہے اور ایک خواب کی تعبیر ہے جس میں ایوی ایشن کی صنعت ترقی کرے گی اور ملکی معیشت کو سہارا دے گی۔
انہوں نے ایوی ایشن سٹی کے لئے اہداف کا تعین کرتے ہوئے یہ کہا کہ فی فتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ڈیزائننگ ، زیادہ دیر تک پرواز کرنے والے بغیر پائلٹ طیاروں اور جدید ہتھیاروں کی تیاری انجینئرز کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس راہ پر چل پڑے ہیں جو ہمیں سول اور لڑاکا طیاروں، جدید ہتھیاروں اور ایوی یانکس کی ملک میں تیاری کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
معزز مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبا ل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط پاکستان کو یقینی بنانے کے لئے پاک فضائیہ کو مضبوط بنانا اشد ضروری ہے۔
انہوں نے اس جدید ایوی ایشن سٹی کے قیام کے لئے ائیر چیف کی پر خلوص کاوشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ جدید سہولیا ت سے لیس یہ عظیم منصوبہ بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عہد کیاتاکہ اس بہترین منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved