کراچی،پی ایس 114 انتخابات،عوام سیاسی رہنماؤں سے نا امید
پی ایس ایک سو چودہ محمود آباد کے عوام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے انکے
مسائل کے حل کے لئے نا امید دکھائی دے رہے ہیں،عوام نے انتخابات کو ٹوپی
ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ چار سالوں سے کسی بھی سیاسی رہنما نے عوام کا حال
دریافت نہیں کیا جبکہ سیاسی رہنماؤں کے دورے صرف الیکشن تک ہی ہیں الیکشن
کے بعد کوئی بھی نظر نہیں آئے گا۔
ایک شہری زبیر منصورنے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ الیکشن میں حصہ لینے والے اکثر رہنما یہاں رہتے ہیں نہیں توعوام کے
مسائل کہاں سے حل کریں گے۔
ایک دکاندارمحمد رضوان نے کہاں امید تو کوئی نہیں ہے کہ ہمارے مسائل حل ہو
سکیں تاہم کرپشن ختم ہو جائے تو بہتری کی امید کر سکتے ہیں۔
ایک نوجوان محمد امجدنے کہا کہ گارنٹی کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ الیکشن کے
بعد کوئی بھی سیاستدان علاقے میں نظر نہیں آئے گا جب ان سے مسائل حل کرنے
کی بھی توقع نہیں کر سکتے۔