کراچی، انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ،کراچی کے علاقے ڈیفینس
ویو کے مکین نکاسیء آب کے ناقص نظام کی وجہ سے شیدید اذیت میں مبتلا ہیں۔
اقراء یونیورسٹی کو جانیوالی اہم سڑک پرنکاسی ء آب کا نظام نہ ہونے کے
برابر ہے جبکہ سڑک کے ساتھ موجود نالے کا پانی بھی نالابند ہونے کے سب سڑک
پر آجاتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہینوں تک تو نالے کی صفائی ہوتی ہی نہیں
ہے اور جب ہوتی ہے تو نالے کا سارا گند نکال کر سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار
محمد طاہر نے کہا کہ انتظامیہ کے دل میں شہریں کے لئے کوئی ہمدردی نہیں
ہے،سیوریج کے ناقص نظام کی جہ سے ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
علاقہ مکین سیدعرش الاسلام نے کہا کہ ارباب اختیارمیں سے کسی کو اتنی توفیق
نہ ہوئی کہ کبھی آکر علاقہ مکیینوں کی حالت دیکھ لیں ،جب نالے کی صفائی کی
جاتی ہے تو صفائی کے بجائے اور گند ہوجا تا ہے،نالے کا سارا گند نکال کر
سڑک پر ہی پھینک دیا جاتا ہے۔
ظفر شریف نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔