کراچی، پی ایس 114 کے انتخابات،ایم کیو ایم پاکستان کی تیاریاں زوروں پر
پی ایس ایک سو چودہ محمود آباد کے اانتخابات کے لئے سیاسی گہما گہمی عروج
پر ہے ،جہاں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاری میں مصروف عمل ہیں وہیں
ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بھی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔
کارکنوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اتخابات میں کامران ٹیسوری بھاری
اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور علاقے کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا
کریں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری محمد نعیم نے
کہاکہ پہلے جب ایم کیو ایم کے نمائندے تھے تو پانی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا
جبکہ اب کامران ٹیسوری سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس مسئلے کو حل کریں
گے۔
ایک اور شہری نسیم نے کہا کہ علاقے میں پانی کی تنگی ہے جبکہ صفائی کے
انتظامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں امید کرتے ہیں کہ کامران ٹیسوری جیت کر
ہمارے ان مسائل کو حل کریں گے۔
ایک دکانداربابر صدیق نے کہا کہ کافی عرصے سے علاقے کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں کامران ٹیسوری کے آنے سے علاقے کے مسائل حل ہوں گے۔