لاہور،ایس آر یو ،محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے اشتراک سے ایس آئی گلوبل کے ساتھ وی پلیٹ پراجیکٹ کامعاہدہ طے پا گیا
اسٹرٹیجک ریفارمزیونٹ ،محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے
اشتراک سے ایس آئی گلوبل کے ساتھ وی پلیٹ پراجیکٹ کامعاہدہ طے پا گیا
ہے،سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈاکٹر احمد بلال اور ایس
آئی گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان سعید نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس موقع پرصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ،ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز
یونٹ سلمان صوفی،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسین اکرم اشرف گوندل ودیگر
حکام بھی موجودتھے۔
شہر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون
رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ اسٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے اختراعی اقدامات کی
وجہ سے نہ صرف عوام کو سہولت حاصل ہورہی ہے بلکہ امن وامان اورٹریفک ڈسپلن
بھی بہتر ہورہا ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے وی پلیٹ کے اجراء کے لئے شفاف
بڈنگ کے ذریعے کنٹریکٹ دیا گیا،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایس آر یو کے
ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی اور ان کی ٹیم ویمن پروٹیکشن بل ، ڈی وی آر ایس
سمیت متعدد اختراعی اقدامات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اس موقع پراسٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا کہ
ایکسائز2.0ویژن کے تحت وی پلیٹ پراجیکٹ کے ذریعے پنجاب بھر میں شہری اپنے
ذاتی نام، لوگواور تصویر کے ساتھ گاڑی کی نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے،ایس
آئی گلوبل کے آؤٹ لیٹ اور ویب سائیٹ کے ذریعے شہری کسٹمائیزڈنمبر پلیٹ کے
حصول کے لئے اپلائی کر سکیں گے اور ڈیمانڈ کے مطابق وی پلیٹ کی فیس کا تعین
کیا جائے گاجبکہ گاڑیوں کے لئے وی پلیٹ پر ذاتی نام ،لوگو اور تصویر بھی
ہوسکتی ہے اورضرورت کے مطابق وی پلیٹ کا سائز بھی متعین کیا جا سکتا
ہے،کارپوریٹ ادارے اپنے نام اور لوگو وغیرہ کے ساتھ نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے
ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹر ی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈاکٹر
احمد بلال نے بتایا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ
ایکسائز ٹیکسیشن کی تشکیل نوکا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایکسائز2.0ویژن کے
مطابق پنجاب بھر میں ایک ہی سیریل کے تحت یونیورسل نمبر پلیٹ کا پراجیکٹ
بھی لانچ کیا جائے گا،وی پلیٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ہونے والی نمبر پلیٹس
سکیورٹی فیچر سے مزین ہو ں گی اور ان کے ذریعے گاڑی مالک کی شناخت اور دیگر
معلومات بھی ممکن ہوگی۔