Jul 07, 2017 05:36 pm
views : 743
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with Chinese Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے شہر تیانجن کی
یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
چینی وفد کی قیادت تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن،چائنہ کے نائب صدریان بنگ کررہے تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا تیانجن یونیورسٹی آف
ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن پنجاب میں جدیدٹیکنالوجی اینڈووکیشنل ایجوکیشن
یونیورسٹی قائم کرے گی۔یونیورسٹی کا نام پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل
اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ہوگا۔طلباء و طالبات کو مشترکہ ڈگری دی جائے گی۔
محمد شہبازشریف نے کہافنی تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کو تیانجن ٹیکنیکل
یونیورسٹی سے تربیت دلائی جائے گی۔تیانجن یونیورسٹی کے وفد کی جانب سے
اساتذہ کی تربیت کیلئے پیشکش سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔اس ضمن میں
تیانجن یونیورسٹی کے وفد کی پیشکش خوش آئندہے۔
نوجوانوں کو فنی تربیت سے آراستہ کرنا میرا مشن ہے۔
تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن،چائنہ کے نائب صدریان بنگ نے کہا پاکستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔
ہم اپنے بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔اپنے تجربے اورمہارت سے پنجاب میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام میں مکمل سپورٹ دیں گے۔
تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن،چائنہ کے نائب صدریان بنگ نے
کہا فنی تعلیم کے اساتذہ کوتیانجن ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تربیت دینے کیلئے
تیار ہیں۔فنی تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کیساتھ ہر سطح پر تعاون جاری
رہے گا۔
صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹریز
سکولزایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن،محنت ،چےئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن
پنجاب،چےئرمین ٹیوٹااوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔