Jul 07, 2017 05:45 pm
views : 722
Location : Jinnah International Airport
Karachi- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Ahmed Media Talk
کراچی ، اب نوازشریف کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جب اکثریت
ملی انہوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا لیکن اب ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے
اور 3 دن میں سب سامنے آجائے گا۔
جیسے جیسے کراچی کے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی
گہماگہمی بھی تیزی سے عروج پرجارہی ہے سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو
کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کررہے ہیں۔
کراچی پہنچے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا
تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے جب کہ معاملہ اس کے
برعکس ہے نوازشریف خود اپنے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور انہیں جب بھی
دوتہائی اکثریت ملی انہوں نے اپنا خانہ خراب کیا اور اپنے پاؤں پر خود
کلہاڑا مارا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ملک
کی تاریخ بدل ڈالی اب 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا
اور مریم نواز کی آمدن کا ذریعہ بھی سامنے آجائے گا، اب نوازشریف کو خود
فیصلہ کرنا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مرکز کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو صوبوں کی
اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی ہمیں صرف مرکزی حکومت تحلیل کرنا قبول نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم کا کہنا تھا کہ انتخابی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہے میں
بھی عمران خان کی درخواست پر ان کے امیدوار کی حمایت اور انتخابی مہم
کامیاب بنانے کراچی آیا ہوں امید ہے پی ایس 114میں تحریک انصاف فتح یاب
ہوگی اورہم خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ مل کر (ن) لیگ کی سیاست
کو نیست ونابود کردیں گے۔