Jul 07, 2017 06:40 pm
views : 585
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 399 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 399پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس399پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 45222 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 236کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔