Jul 07, 2017 07:10 pm
views : 691
Location : Pakistan Science Foundation
Islamabad- Science Talent Farming Scheme,Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal addresses
اسلام آباد، پا نامہ اور جے آئی ٹی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پا نامہ اور
جے آئی ٹی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا بلکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان
نسل کو بہترین وسائل مہییا کرنے اور انھیں روشن مستقبل دینے سے بنے گا ۔
اسلام باد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزارت
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سائنس ٹینلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت تین سو
طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج کا نوجوان
ہیرو ہے ، پاکستان کی روح ہے جو حالات کو شکست دے کر اپنے خوابوں کو حاصل
کرنے کی جستجو میں لگا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا آج انسانی تاریخ جس دور سے گزر رہی ہے اسے علم و تحقیق کا دور
کہا جاتا ہے اور یہ تحقیق انسانی ترقی سے وابستہ ہے ، ہر گزرتا دن ایک نئی
تحقیق اور نئی ایجادات سامنے لا رہا ہے اور دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے
پاکستانی نوجوان کو اس نئے دور کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویژن 2025 وزیر اعظم نواز شریف کا خواب ہے جس کی بدولت
پاکستان کا شمار دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا اور اگر پاکستان اسی
رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط
معیشتوں میں ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں ابن خلدون ،ابن بطوطہ ابن سینا پیدا کرنے
ہونگے ، کیونکہ ہم نے جب سوچنا اور تحقیق کرنا چھوڑ کر نقل مارنا شروع کی
تو ہم پیچھے رہ گئے۔ اور اگر ہم نے ٹیکنالوجی اور فورتھ انڈسٹریل ریولیشن
لے کر آنا ہے تو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، تحقیق اور جدت پر توجہ دینی ہو گی۔
احسن اقبال نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سمر کیمپ میں تمام
طالب علم میرٹ پر منتخب کئے گئے ، اس میں نہ مذہب ، نہ علاقیات اور نہ ہی
دولت بنیاد ہے بلکہ اس کا انتخاب ٹینلنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ، ہمارا یقین
ہے کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو کم ترقی یافتہ اور غریب نوجوانوں کو ترقی کے
مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسی لیے ہم نے متوسط طبقہ کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا
اور اس سال سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت تین سو بچوں کو لیٹ ٹاپ تقسیم
کر رہے ہیں۔