پشاور، رنگ روڈ پر واقع مذبح خانے کے اندر گیس سلنڈر دھما کا، 2افراد جاں بحق
پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں مذبح خانے کے اندر گیس سلنڈر دھماکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو ذخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر رنگ روڈ کے قریب مذبح خانے میں گیس سلنڈر
پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔