Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2017 07:27 pm views : 807

Location : KPK House

Nathiagali- Chairman PTI Imran Khan Media Talk.
  • Urdu

نتھیا گلی، وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہو ں،عمران خان

چیئر مین پا کستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔
نتھیا گلی میں میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے جب کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں جب کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کیے اور مجھے 10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کی۔ شہباز شریف معاملہ عدالت لے جائیں ان کی اصلیت سامنے لاؤں گا، میرے پاس 10 ارب نہیں حمزہ اور حسین نواز سے قرضہ لیکر دیدوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا، سنگاپور ہم سے آگے نکل گیا لیکن ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے جس میں خواتین اور نوجوان کردار ادا کریں جب کہ ہم سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کے خلاف جہاد کررہے ہیں ۔
چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ 20 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کی ریاض میں بے عزتی ہوئی، شریف خاندان کا قصور یہ ہے کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا، پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، بچوں کے نام پر پیسہ باہر بھیجا تاہم منی لانڈرر منی لانڈرنگ نہیں روک سکتے، چور چوری نہیں روک سکتا، انہوں نے ملک تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جےآئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا، (ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مفاد پرست لوگ سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں، کچھ لوگ اسٹیٹس کو کے خلاف اور کچھ ساتھ کھڑے ہیں تاہم تحریک انصاف میں جو شامل ہورہا ہے وہ تبدیلی چاہتا ہے جب کہ ایک میڈیا ہاؤس شریف فیملی کو بچانے کے لیے پراپیگنڈا کررہا ہے، میر شکیل الرحمان جیسے لوگ انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved