Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2017 01:37 pm views : 743

Location : Interior Minister Office

Islamabad- Interior Minster Chaudrhy Nisar Ali Khan meets Vice President of Facebook, Mr. Joel Kaplan
  • Urdu

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ چوہداری نثار علی خان کی نائب صدر فیس بک جویل کاپلان سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فیس بک کے نائب صدر جوئل کپلان سے ملاقات میں کہا ہے کہ فیس بک پر اسلام مخالف اور گستاخانہ مواد کی موجودگی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے تشویش ناک امر ہے۔
وزیرِ داخلہ سے فیس بک کے اعلیٰ عہدیدار جوئل کپلان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور گستاخانہ مواد بڑی تعداد اب بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امر مسلمانوں کے لیے تشویش ناک ہے۔
اس موقع پر فیس بک کے نائب صدر جوئل کپلان نے کہا کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید محفوظ اور پاکستانی اقدار سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ پاکستان میں فیس بک کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ یوزرز ہیں لیکن ہمارے نزدیک اسلام اور اس کی پاکیزہ ہستیاں سب سے زیادہ محترم اور مقدم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے ویب سروس فراہم کرنے والے اداروں کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال روکنے کے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔
جوئل کپلان نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ وہ نہ صرف جعلی اکاؤنٹس بند کر دیں گے بلکہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ بننے والے نفرت آمیز اور غیراخلاقی مواد ہٹانے کی کوشش بھی کریں گے۔
اس موقع پر فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں آئی چیمپ کے نام سے ڈیجیٹل خواندگی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت سیکنڈری اسکول کے طلبا و طالبات اور نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے محفوظ اور مفید استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس پروگرام کی تائید میں فیس بک کا فری بیسک پروجیکٹ بھی کام کرے گا جس کے تحت گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے 76 اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو مفت کتابیں اور مواد بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ نے مارچ میں اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں فیس بک پر موجود توہین آمیز اور نفرت انگیز مواد پر اپنے تحفظات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کیا تھا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved