لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے
ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور
مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔
فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے کہا پاکستان میں جس تیز رفتاری سے توانائی
منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے
توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف
ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیر قیادت میں پنجاب نے غیر معمولی
ترقی کی ہے۔
فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے کہاآپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں
میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب
حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔فرانس پاکستان کے سا تھ اپنے
تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔فرانس پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون
جاری رکھے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین
دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین معاشی ،تجارتی اوردیگر شعبو
ں میں تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔تجارتی وفود کے
زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہافرانس کو متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول،واٹر اینڈ
سینی ٹیشن اور ایگروبیسڈ انڈسٹری کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہے۔پنجاب میں
سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔فرانس کے سرمایہ کار
پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہیں۔سرمایہ
کاروں کوہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔