اسلام آباد ، عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزپاکستان پہنچ گئے
عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزپاکستان پہنچ گئے اوراس موقع پرپاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزپاکستان پہنچ گئے، تمام کھلاڑی خصوصی پروازکے
ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال
کیا۔
کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز بھی
شامل ہیں جبکہ برطانیہ کےریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا،
ہالینڈکے جارج بوٹنگ اورپرتگال کے لوئس بوامورٹ خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی
سے اسلام آباد پہنچےہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو پاک فوج کی انتہائی سخت سیکیورٹی
میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں لے جایا گیا۔
نمائشی میچوں میں سے پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں
کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔میچز سیون اے سائیڈ ہیں
جن میں ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جب کہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔
فٹبال شائقین ان میچوں کے لیے کافی پرجوش نظر آتے ہیں اور اپنے پسندیدہ
کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر بھی بے حدخوش ہیں۔جب کہ کراچی اور لاہور
دونوں شہروں کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سامنے کھیلتے دیکھنے کے
لیے میچوں کی ٹکٹ حاصل کرنے کےلیے بھی کافی سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی واپس راولپنڈی آئیں گے جہاں اعلیٰ عسکری حکام سے
ملاقات متوقع ہے جبکہ دوپہر کو تمام کھلاڑیوں کو کراچی روانہ کیا جاے گا۔