لاہور، پاکستانی سکھوں کا بھار تی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
سکھوں کوپاکستان آنے سے روکے جانے کیخلاف پاکستانی سکھوں نے لاہور میں
بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کیا ہے اوراس اقدام کو بنیادی انسانی حقوق کی
خلاف ورزی قراردیا ہے ۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہاہے
،دنیا کی کوئی طاقت سکھوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی سے روک نہیں سکتی ہے۔
لاہورپریس کے سامنے سکھوں کے بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا
، احتجاجی مظاہرے میں ہندو اورمسیحی رہنما بھی شریک ہوئے ، مظاہرے کی
قیادت پاکستان میں سکھوں کے پردھان سردار تاراسنگھ نے کی ،مظاہرین نے
ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پربھارت مخالف نعرے درج تھے۔
سکھ رہنماسردارتارا سنگھ کا کہنا تھا بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو
پاکستان آنے سے روکنا ان کی مذہبی آزادی پرپابندی کے مترادف ہے جوکسی صورت
قبول نہیں کیا جاسکتا۔
سرداربشن سنگھ نے کہا وہ اس معاملے کو عالمی سطح پراٹھائیں گے ، دنیا بھرکی
سکھ تنظیموں اورعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھے جارہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے میں لاہورسمیت ننکانہ صاحب اورپشاورسے بھی سکھ یاتری شریک ہوئے۔