Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2017 05:12 pm views : 836

Location : DGPR Office

Lahore- Spokesperson Punjab Government Malik Muhammad Ahmed Khan Press Conference
  • Urdu

لاہور ، عمران خان پاکستان کے توانائی کے منصوبوں اور ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے توانائی کے منصوبوں اور ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں وہ غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار ہیں۔
لاہور میں ڈی جی پی آر آفس میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ انتقامات سے بھری ہوئی ہے، ماضی میں احتساب کے نام پرمذموم مقاصد حاصل کیے گئے لیکن آدمی جھوٹ بول سکتا ہے دستاویزات نہیں، پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز پیش ہوئے س،پریم کورٹ پرپورا اعتماد ہے، لیکن جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں۔
ملک محمد احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور توانائی منصوبوں کو روکنا چاہتے ہیں وہ غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار بنے ہوئے ہیں کیا عمران خان کو تاریخ کا ادراک نہیں، کیا اسلام آباد میں کاروبارزندگی معطل کرنا ٹھیک تھا۔ عمران خان عدالتوں کا تمسخراڑا رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کس نے کی، ہم نے ان کے خلاف 10 ارب روپے کا دعویٰ دائرکیا ہے لیکن وہ متعدد کیسز ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور فرار ہیں، اگر ان کا دامن صاف ہے تو انہیں کس کا ڈر ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ پانچ کروڑ روپے کے اخراجات سے جلسے کرتے ہیں وہ بتائیں جلسوں کے لیے ان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں ہم بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان کو جلسوں کیلیے غیرملکی فنڈنگ ہوتی ہے لیکن اس وقت ہم سیاسی درجہ حرارت نہیں بڑھانا چاہتے۔ آصف زرداری بھی اخلاق سے گری ہوئی تقریریں کررہے ہیں لیکن ہم کیا کریں حکومت میں ہیں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved