Jul 08, 2017 06:05 pm
views : 685
Location : Khyber Market, Edhi Center
Peshawar- Abdul Sattar Edhi 1st Death Anniversary, Reciting Quran
پشاور، عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی ، ایدھی صاحب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام
عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا۔ اس حوالے سے پشاور میں
ایدھی صاحب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا مغفرت کی گئی۔
کہتے ہیں بہتر ین انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے اپنی زندگی وقف کرے،پاکستان
میں اگر کسی نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کرنے میں گزاری تو وہ صرف اور
صرف عبدالستار ایدھی ہی تھے۔ عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال
مکمل ہو گیا ہے، پشاورخیبر بازارایدھی سینٹر میں ایدھی صاحب کی روح کی
مغفرت کے لئے خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں نا صرف ایدھی
اہلکاروں بلکہ عام عوام نے بھی شرکت کی۔
لوگوں کا کہنا تھا کے ایدھی صاحب جیسا شخص صدیوں میں ایک بارپیدا ہوتا ہے۔ ایدھی صاحب تاحیات ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔
ایدھی فاونڈیشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کے ایدھی صاحب کی وفات کے بعد ان کے
حوصلے اور بھی بلند ہو گئے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنے کا ایدھی صاحب کا
مشن وہ جاری رکھیں گے۔