کوئٹہ ، بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کااہتمام
ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
کوئٹہ کے ایدھی ہوم میں عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایدھی
صاحب کے بلند درجات کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ایدھی رضا
کاروں کے علاوہ شہریوں نے بھی برسی کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایدھی رضا کار علی احمد کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی کمی بہت
محسوس ہوتی ہے لیکن ایدھی صاحب کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔بے سہاروں کا
سہارا بننے والے ایدھی صاحب کو وہ نے سہارا بچے بھی بے حد یاد کرتے ہیں جن
کا سہارا ایدھی صاحب تھے۔
اید ھی ہوم میں مقیم یتیم بچے دانش نے کہامیں بچپن سے ایدھی ہوم میں رہ
رہاہوں اور وہ ہمیشہ سے ہم سےبہت پیار کرتے تھے۔میں پچھلے 8سال سے کوئٹہ کے
ایدھی ہوم میں رہ رہا ہوں اور وہ یہا ں آتے تھے اورہماری خدمت کرتے
تھے۔جوچیز ہم مانگتے تھے وہ ہمیں لا کر دیتے تھے۔
انسانیت کے خدمت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کے رضا کار بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم رکھتے ہیں۔