Jul 08, 2017 09:00 pm
views : 679
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Karachi University Delegation
کراچی ،جامعات کے نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر استوار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں اعلیٰ سطحی تعلیم اور جامعات
کی کارکردگی میں بہتری اور نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر مرتب کرکے بین
الاقوامی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی
جائے گی جوکہ ماہرین تعلیم اور جامعات کے وائس چانسلرز پر مشتمل ہوگی۔
انہوں نے جامعہ کراچی میں تعمیر کئے جانے والے انسٹیٹیوٹ آف فارماسوٹیکل
ریسرچ کو فعال کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا
کہ۔ بلڈنگ کو تعمیر ہوئے 26 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود انسٹیٹیوٹ کا فعال
نہ ہونا نہایت بدقسمتی کی بات ہے۔ جامعات کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ان
میں تحقیق پر مبنی تعلیم کو فروغ دیا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
اجلاس سے خطاب کرنے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے گورنر
سندھ کو انسٹیٹیوٹ کے فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں ، دشواریوں اور
مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
معروف صنعت کار عبدالحسیب خان، وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔