کراچی، ضمنی الیکشن میں لوگوں کی بڑی تعداد کا باہر نکلنا اور بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنا خوش آئند بات ہے،ڈی جی رینجرزسندھ
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے چنیسر گوٹھ میں پولنگ اسٹیشن کا
دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی رینجرزنے ووٹرز اور پولنگ عملے سے ملاقات کی اور
پولنگ کے عمل کاجائزہ لیا ۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز
سندھ نے کہا کہ پولنگ تک رینجرزپولنگ اسٹیشن پر موجود رہے گی جبکہ دھاندلی
یاامن و امان کی صورتحال کے حوالے سے فوری شکایت درج کرائی جائے۔
ڈیجی رینجرز نے کہا کہ باضابطہ طور پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہا ہے کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں
لوگوں کی بڑی تعداد کا باہر نکلنا اور بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنا خوش آئند
بات ہے۔
پی ایس 114 میں چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پرذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ 92 پولنگ
اسٹیشن میں سے ایک پولنگ اسٹیشن پر بد نظمی کی اطلاع ملی ہے جس پر میں یہاں
پہنچا ہوں اور حالات کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ اس پولنگ اسٹیشن سے دو افراد کو گرفتار کیا
گیا ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے
گا جب ایک فرد کو دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ہے جس
پر متعلقہ شخص کو تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے شفاف اور صاف انعقاد کے لیے
رینجرز کو مینڈیٹ دیا گیا ہے جس کے لیے رینجرز کل رات سے الیکشن کمیشن کے
عملے پولنگ اسٹیشن پر سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کی اور انتخابی عمل
کے مکمل ہونے تک رینجرز موجود رہے گی۔