کراچی،پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب، سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا پارہ ہائی،پیپلزپارٹی اور آزاد اُمیدوار کے حامیوں کے درمیان جھگڑا
چنیسرگوٹھ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 85,86,87,99,79میں بد نظمی اور کارکنوں کے
درمیان ہاتھا پائی کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر معطل ہوا۔
کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ
جاری ہے جبکہ حلقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔چنسیر گوٹھ میں پولنگ
اسٹیشن نمبر 85,86,87,99,79میں بد نظمی اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی
کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر معطل ہوا۔
چنیسرگوٹھ میں پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا
جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آزاد
امید وارسلطان لاسی کے پولنگ ایجنٹ اندر گئے تو سیاسی جماعت کے کارکن نے
روکا لیکن جب انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنا خط دکھا یا تو وہ اندر
چلے گئے لیکن پھر انہیں چند لوگوں نے مار مار کر باہر نکال دیاجس کے بعد
پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا۔
واقعے کے خلاف پی ٹی آئیکے کارکنوں نے شدید احتجاج کیاجبکہ تحریک انصاف کی
جانب سے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی
کے رہنماؤں نے تشدد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔