Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 09, 2017 06:52 pm views : 685

Location : Lal haveli

Rawalpindi- AML Chief Sheikh Rasheed Ahmad Press Conference
  • Urdu

راول پنڈی،ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں، نواز شریف تم جگہ کا انتخاب کرو،شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ کا کیس ملکی سیاست کا سب ے بڑا کیس ہے اسحاق ڈار کا بازاری زبان استعمال کرنا افسوسناک ہے،ن لیگ کے 4 وزیروں کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ ان کونتیجے کی بوآگئی ہے جب کہ نواز شریف کا گینگ ہی ان کو مروائے گا۔
راولپنڈی میں لال حویلی میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہامجھے شک ہے کل جے آئی ٹی کے بارے میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف جب بھی دو تہائی اکثریت لیتے ہیں ان کی گردن میں سریا آجاتا ہے،فوج کو چیلنج کیا جا رہا ہیکہ پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے لیکن بعض لوگ ملک میں خلفشار پھیلانا چاہتے ہیں، جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، ساری قوم عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرہی ہے، اگر دوبارہ جرح ہوئی تو نواز شریف کو دبارہ طلب کرنے کی استدعا کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادہ حسین نوازکا گواہ ہے، قطری شہزادہ نوازشریف کے لیے نہیں بلکہ حسین نواز کی صفائی کے لیے آیا تھا، قطری نے کہا وہ پاکستانی عدالتوں کے دائرہ کار کو نہیں مانتا، جے آئی ٹی مین نواز شریف پیش ہوسکتے ہیں تو قطری شہزادہ کیوں نہیں، حکومت کی ذمہ داری تھی وہ قطرہ شہزادے کو پیش کرتی، ن لیگ والے فوج کو چیلنج کررہے ہیں، اسمبلی توڑنا نواز شریف کا کام ہے، اگر نواز شریف نے اسمبلی توڑنی ہے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی توڑنا ہوں گی جب کہ نواز شریف نے ہمیشہ خود اپنے خلاف سازشیں کیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو مقابلے کی غلط فہمی ہے تو میدان میں آجائیں عمران خان اور شیخ رشید مقابلہ کریں گے،نواز شریف جگہ کا انتخاب کریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved