کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ڈرگ روڈ انڈر پاس کا دورہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بغیر پروٹوکول کے سب میرین انڈرپاس کا
دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات جام خان شورو بھی
انکے ہمراہ موجود تھے، وزیراعلی سندھ نے انڈرپاس کے جاری ترقیاتی کام کا
جائزہ لیتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام
کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس کو اگست تک مکمل کیا جائے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نارکوٹیکس آفس کی جانب جانے والی
چورنگی کو وسیع کیا جائے، وزیراعلی سندھ کے پہنچنے پر علاقے کے لوگ جمع
ہوگئے، جنہوں نے وزیراعلی سندھ کو بطور خود کام کا جائزہ لینے پر سراہا اور
انڈرپاس جلد مکمل کرانے کی درخواست بھی کی، اس دوران وزیراعلی سندھ سید
مراد علی شاہ نے ڈرگ روڈ انڈرپاس کا دورہ بھی کیا، انہوں نے ڈرگ روڈ
انڈرپاس کے کام کا جائزہ لیا، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں 20 جولائی
2017 کوڈرگ روڈ انڈرپاس کا افتتاح کروں گا۔