کراچی،ڈنڈا فورس اور انڈا فورس سے نمٹنا جانتے ہیں،عمران اسماعیل
اکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مخالفین کی ڈنڈا فورس سے بھی نمٹنا جانتے ہیں اور انڈا فورس سے بھی۔
پارسی گیٹ پولنگ اسٹیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے
ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں
پولنگ ایجنٹس کوساتھ مار پیٹ کی جارہی ہے ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایاجا
رہاہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سعید غنی دعویٰ کرتے ہیں کہ گیارہ ماہ میں علاقے
کی حالت بدل دیں گے لیکن سعید غنی بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے
،جو لوگ گیارہ سالوں میں کچھ نہیں کر سکے وہ گیارہ مہینوں میں کیا کریں گے
۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مخالفین کی ڈنڈا فورس نے نمٹنا جانتے ہیں اور اندا فورس سے بھی ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے