Jul 09, 2017 08:37 pm
views : 799
Location : Parsi Gate Polling Station
Karachi- PS 114, PTI Haleem Adil Shaikh Media Talk
کراچی،رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوںسے گفتگو
رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام
سمجھتے تھے کہ انکا شہر بھتہ خوروں ٹارگٹ کلرز اور شر پسندعناصر سے پاک ہو
چکا ہے لیکن آج کے واقعے نے انہیں غلط ثابت کردیا پیپلز پارٹی الیکشن جیتنے
کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پولنگ ایجنٹ کا پھٹا ہوا لیٹر الیکشن کمیشن کا منہ
چڑا رہا ہے،پولنگ اسٹیشن مین کراچی کے باعزت شہری اور ایک شریف انسان کو
تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سعید غنی اور اسکا بھائی جھگڑے کی وجہ بنتے ہیں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔