Jul 09, 2017 09:04 pm
views : 815
Location : Parsi Gate Polling Station
Karachi- PS-114 Election Waqar Mehdi Media Talk
کراچی،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وقار مہدی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وقار مہدی کا کہنا ہے کہ سب سے اچھے پولنگ اسٹیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پارسی گیٹ پولنگ اسٹیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئےوقار مہدی نے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو واپس بھیجا جا رہا ہے،آزاد
امیدوار کے ایجنٹ نے ہماری خواتین سے بد تمیزی کی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو
ایم کے رہنما کس مقصد کے تحت پولنگ اسٹیشن میں بیٹھے رہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے شام کو نتائج میں
فیصلہ ہو جائے گا کہ کون کامیاب ہے،اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والی
جماعتوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
وقار مہدی نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کہ ان ساری صورتحال کا نوٹس لیں۔