Jul 10, 2017 01:09 pm
views : 745
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 701 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،701پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلےروز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس701پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ45923پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر297کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔