Jul 10, 2017 03:03 pm
views : 729
Location : Domestic Place
Lahore- Minister Health Khawaja Imran Nazeer meeting
لاہور،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکی زیر صدارت پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکی زیر صدارت پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ
عمران نذیر نے کہاہے کہ ادویات کے معیار او رکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں
کیاجائے گا اور عوام کو اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے
گا ، انہو ں نے کہاکہ فارماسوٹیکل کی تیاری میں گڈ مینوفیکچررنگ پریکٹسز
پر عملدرآمد کرایاجائے گا ۔
خواجہ عمران نذیر نے مزید کہاکہ صوبے میں آن لائن ڈرگ سیل لائسنسنگ سسٹم
متعارف کرادیاگیاہے جس سے ٹرانسپرنسی اور میرٹ کا بول بالا ہوگا ۔
اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ،ایڈیشنل
سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل ، محکمہ کے تمام متعلقہ سینئر افسران اور تمام
اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔