Jul 10, 2017 03:26 pm
views : 571
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PTI Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کل بھی بنی
گالہ میں تھے آج بھی بنی گالہ میں ہیں اور آئندہ بھی بنی گالہ میں ہی ہوں
گے جسے انہیں گرفتار کرنے کا شوق ہے جاکر گرفتار کرلے لیکن سیاسی طور پر
لگائے جانے والے دہشت گردی کے الزامات کسی صورت بھی قابل قبول نہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے دادا
بھی پاپی ہے پوتے بھی پاپی ہیں بس پاپا پاپی نہیں ہے یعنی نواز شریف کے
علاوہ سارے قصور وار ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ والوں کو کرپشن کی سزا تو ملنی ہی ملنی
ہے لیکن اس کے علاوہ انہیں قوم کو بیوقوف سمجھنے کی سزابھی ملنی چاہیے۔