Jul 10, 2017 04:06 pm
views : 629
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس حکومت کے
نہیں بلکہ شریف خاندان کے خلاف ہے، سپریم کورٹ سے استدعا کرتا ہوں کہ
پانامہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ کل کو کسی بڑے نقصان سے بچا
جا سکے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ن لیگ والوں کی بھر پور کوشش ہے کہ انہیں ملک
سے قانونی طریقے سے نہ نکالا جائے بلکہ غیر آئینی غیر اخلاقی یا کسی اور
طریقے سے ملک سے نکالا جائے،قطری شہزادہ نواز شریف کی صفائی کا نہیں بلکہ
حسین نواز کاگواہ ہے چیف جسٹس جلد ازجلد فیصلہ کریں کیوں کہ یہ ملک کے آئین
اور قانون کی زندگی کا سوال ہے اس کیس کافیصلہ جلدآنا چاہیے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ تابوت بھی یہیں سے نکلے گا ثبوت بھی یہیں سے نکلے گا عدالت جو فیصلہ دے گی قبول کریں گے۔