Jul 10, 2017 04:56 pm
views : 646
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- JIP Ameer Senaotr Siraj Ul Haq Media Talk
اسلام آباد،کرپشن جن بھوتوں نے نہیں کی بلکہ اعلی عہدوں پر فائز لوگوں نے کرپشن کی،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اتنی مشقوں کے
باوجود بھی ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہوا تو یہ پانامہ اسکینڈل سے بھی بڑا
المیہ ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جو لوگ عدالتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیںیہ انکی
شکست خوردگی کی علامت ہے اور جن لوگوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں انکے پاس
دلائل ختم ہو چکے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایوانوں نے اپنا کردار
ادا نہیں کیا ،میری خواہش ہے کہ کہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد آئے تاکہ اس
میں ملوث دوسرے چہروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپشن جن بھوتوں نے نہیں کی
بلکہ اعلی عہدوں پر فائز لوگوں نے کرپشن کی ہے،بیس کروڑ عوام کے لئے پانچ
چھ ہزار لوگوں کا اڈیالہ جیل جانا بڑی بات نہیں ہے۔