Jul 10, 2017 05:16 pm
views : 691
Location : Different Areas
Peshawar- Polio Campaign Begin
پشاور،خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
ہے,مہم کے دوران 29 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے
پولیو مہم کے لئے 8 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ افغان
مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے 24 کیمپ بھی مہم میں شامل ہیں۔
پشاور،شانگلہ ،تور غر ،سوات ،دیر اپر ، لوئر ،چترال اور ہزارہ کے اضلاع مہم
میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ فاٹا کے حساس علاقوں خیبرایجنسی،جنوبی وزیرستان
میں بھی آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایف آرٹانک اورایف آر ڈی آئی خان میں بھی انسداد پولیومہم جاری ہے جس کے لئے 1200ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا اور فاٹا کے حساس اضلاع میں آج سے شروع ہونے والی خصوصی
انسداد پولیو مہم کے دوران بتیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے
قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے بارہ حساس اضلاع میں تین روزہ مہم کے دوران انیتس لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
ہائی رسک اضلاع میں پشاور،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،شانگلہ، بٹگرام،کوہستان، تورغر،سوات ، لوئر دیر ، اپر دیر اور چترال شامل ہیں۔
افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے چوبیس کیمپوں میں بھی مہم چلائی جائے گی
مہم کے لیے آٹھ ہزار نوے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ فاٹا حساس علاقوں
خیبرایجنسی ، جنوبی وزیرستان ، ایف آر ڈی آئی خان اور ایف آر ٹانک میں بھی
خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی جس میں تین لاکھ انتالیس ہزار دو سو
چودہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے مہم کے لیے
ایک ہزار چار سو انہتر ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جس میں 1374فیکس ٹیمیں جبکہ
33 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔