Jul 10, 2017 06:03 pm
views : 691
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PTI Babar Awan Media Talk
اسلام آباد،حکمرانوں کو ملک کی نہیں گاڈ افادر 1 اور 2 کی فکر ہے،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف
توہین عدالت کا مقدمہ کیا گیا تھا جس کا جواب آج عدالت میں داخل کرا دیا
ہے،چند لوگوں کی بھول ہے کہ عمران خان نا اہل ہو جائیں گے لیکن عمران خان
اور نواز شریف مین زمین آسمان کا فرق ہے عمران خان یا انکے خاندان پر کرپشن
یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی الزام نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا عالمی سطح پر کہیں بھی پاکستان کی
نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں ہے جبکہ بھارت کے وزیر اعظم سب سے آگے نظر
آتے ہیں،بابر اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کو گاڈ فادر ون اور ٹو کو بچانے کی
فکر لگی ہے وہ پاکستان کی فکر کیسے کرسکتے ہیں،وزیر اعظم اور انکی ٹیم با
ضابطہ کہ چکے ہیں ہم کشمیر کے مسئلے کے لئے عالمی عدالت نہیں جائیں گے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف صرف تیرہ سوالوں کا جواب دے دیں اگر
جے آئی ٹی نے اسکے علاوہ کوئی سوال کیا ہو یا ان سے انکی پسندیدہ بھارتی
اداکار یا گانے کا پوچھا ہو تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔