Jul 10, 2017 06:28 pm
views : 690
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی کو یہ سہولت
حاصل نہیں ہے کہ وہ پی ٹی وی پر حملہ کردے،اسمبلی پر حملہ کردے،پولیس اور
تھانوں پر حملہ کرکے قیدیوں کو فرار کرکے لے جائیں ،وزیر اعظم ہاؤس پر حملہ
کرے،ایف بی آر ،آئی جی پولیس یا الیکشن کمیشن کو گالی دے اور پھر چیلنج
کرے کہ ہمیں گرفتار کر کے دکھاؤ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا سونامی کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی ہر جگہ
پر نیچے سے اول آرہی ہے گلگت اور سندھ کے انتخابات میں نیچے سے فرسٹ آئی
اور کہتے ہیں کہ ہم سونامی ہیں ،کسی خفیہ کتاب یا فیس بک کے کسی اکاؤنٹ کی
سونامی کا عوام میں کوئی وجود نہیں ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس فورم پر بھی انکے اوپر سوال اٹھتا ہے ت یہ
کہتے ہیں کہ ہمیں جواب نہیں دیناجبکہ انوکھے لاڈلے کے خلاف کوئی کارروائی
نہیں ہوتی۔