اسلام آباد،حکومت کی جانب سے عدالتوں اور اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے آج ایک بارپھریہ
ثابت ہوگیا ہے حکومت کی جانب سے عدالتوں اور اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش
کی جارہی ہے تاکہ من پسند فیصلے کرائے جا سکیں لیکن ایسا کسی صورت ممکن
نہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم انصاف کی امید پر سپریم کورٹ آرہے ہیں،حکومت
نے اشتہارات کو بھی سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا۔
سراج الحق نے مزید کہاکہ ایک مضبوط جمہوریت دیکھ رہا ہوں کسی کے حتساب کا
مطلب کسی صورت یہ نہیں کہ جمہوریت ختم ہو جائیگی،ہم آئین اور جمہوریت کے
ساتھ کھڑے ہیں،اگر فیصلہ حکمرانوں کے خلاف آتاہے تو اس سے کچھ نہیں ہو گا۔