Jul 10, 2017 10:35 pm
views : 626
Location : Railway Station
Lahore- 78 Indian Fishermen Released
لاہور،پاکستان کی جانب سے رہا کئے جانے والے78 بھارتی ماہی گیر بھارت روانہ
پاکستان کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 78 بھارتی ماہی گیررہا کر دیے گئے۔
جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے جانے والے 78بھارتی ماہی گیر پیر واہگہ کے
راستے اپنے ملک روانہ ہوگئے، رہائی پانے والے ماہی گیر بذریعہ ٹرین کراچی
سے لاہورپہنچے جہاں انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے کھانا کھلایا گیا اور
تحائف دیے گئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہی
گیردیپک سہگل کمار نے کہا کہ ایک سال سے جیل میں تھے جبکہ کسی قسم کی کوئی
پریشانی بھی نہیں تھی اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے پاکستانی حکومت کے شکر
گزار ہیں۔
ایک اور ماہی گیرجاوید نے کہا کہ پاکستانی حکام نے ہمیں بالکل اپنے بچوں کی
طرح رکھا ہندو یا مسلمان کا کسی قسم کا کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔
ایدھی رضاکار نے بتایا کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کی واپسی کے
انتظامات کئے ہیں جبکہ واپس جانے والے ماہی گیروں کوفی کس پانچ ہزار روپے
کپڑے اور چپلوں کی جوڑی دی گئی ہے۔