Jul 11, 2017 01:23 pm
views : 643
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1554 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،1554پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس1554پوائنٹس کی
کمی کے بعد44719پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ2کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔