Jul 11, 2017 02:36 pm
views : 550
Location : Different Areas
Islamabad- Pleasant Weather in City
اسلام آباد شہرکا موسم ابر آلود،شہریوں میں خوشی کی لہر
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،شہریوں نے موسم خوشگوار ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔
گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد شہر کو موسم خوشگوار ہوگیا ہے
جبکہ اسلام آبادکادرجہء حرارت 28تا34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بالائی پنجاب راولپنڈی،
گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد اورکشمیرمیں اکثر
مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن ،
ژوب، قلات ڈویڑن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز
ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔