لاہور،بادامی باغ کے علاقے میں ماں بیٹی کا قتل
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ماں بیٹی کا قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہزاد نامی ملزم نے اپنی بہن32 سالہ بشریٰ اور19 سالہ
بھانجی فضا نور کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا،علاقہ پولیس کی
جانب سے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ
واقع کی تحقیقات جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی
انویسٹی گیشن سٹی نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جنہیں
فرانزک لیب بھیجا جائے گا،واقعے کی تحقیقا ت جاری ہے ابتدائی تحقیقات کے
مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگ رہا ہے ،قتل ہونے والی خاتون کے
بھائی کواسکے کردار پر شک تھا جس پر ملزم نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر
ان خواتین کو قتل کر دیا۔
ایس پی انوینسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے علاوہ جائیداد
کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔