Jul 11, 2017 05:04 pm
views : 606
Location : Pakistan Secretariat
Karachi- PSP Chairman Mustafa Kamal Press Conference
کراچی،وزیر اعظم کو دفاع کا حق حاصل ہے لیکن تاخیر عوام اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی
چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سیدمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو
اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اگر مزید تاخیر کی گئی تو اسے جمہوریت
اور عوام کو نقصان پہنچے گا۔
پاکستان سیکری ٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین
پارٹی کے چیئر مین نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے دو الیکشن لڑے ، ایک
الیکشن پی ایس 127کا الیکشن تھا جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے ساٹھ ہزار
سیٹیں لی تھیں اور اس بار انہوں نے تیرہ ،چودہ ہزار سیٹیں لی ہیں جبکہ ایم
کیو ایم پاکستان دونوں الیکشن ہارگئی ۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کر چکے ہیں پی
ایس 127 میں ہم نے لوگوں کو کہا کہ ایم کیو ایم کو ووٹ نا دینا یہ تمہارے
ووٹ بیچتے ہیں اور اس الیکشن میں ایم کیو ایم کو شکست ہوئی لیکن پی ایس
114میں ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہااور اس بار بھی ایم کیو ایم کوبری طرح
شکست ہوئی۔
مصطفیٰ کمال نے بانی متحدہ کے حوالے سے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ پی ایس پی
بننے کے بعد متحدہ بانی کو سانسیں ملیں گی اور آج وہ اس قابل ہو گیا ہے کہ
ایک بار پھرپاکستان کو گالیاں دے رہا ہے اور امریکہ کا پاکستان پر حملہ
کرنے کا کہ رہا ہے۔