Jul 11, 2017 05:40 pm
views : 535
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi Media Talk
اسلام آباد،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جے آئی
ٹی کی رپورٹ بہت واضح ہے وزیراعظم اپنے قول کو نبھائیں اور استعفی دے دیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا
کہ رپورٹ کے بارے میں جو رائے ہماری ہے وہی پیپلزپارٹی کی ہے ،رپورٹ کے بعد
میاں صاحب کومستعفی ہوجانا چاہیے،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف متفق ہے کہ
قومی اسمبلی اجلاس بلایا جائے ،پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاجے آئی ٹی کی
رپورٹ بہت واضح ہے وزیراعظم اپنے قول کو نبھائیں اور استعفی دے دیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا
جائیگا جبکہ فاروق ستار سے بھی آج صبح ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے ،اسلام آباد
میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی جلد ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خورشید شا ہ نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا۔