Jul 11, 2017 06:11 pm
views : 605
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regards Clean Water
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پینے کے صاف پانی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پینے
کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا پروگرام ترتیب دیاہے ، مفاد
عامہ کے اس بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے ، دیہاتوں
میں واٹر سپلائی سکیموں کوبحال کیا جائے گا اور واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے
جائیں گے ، چیئرمین صاف پانی کمپنی نارتھ ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال
نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام
میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصدوسائل کی عدم موجودگی میں آبادی میں
اضافے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مسائل کے بارے آگہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا
کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و معاشرتی مسائل کا احاطہ کرنا ضروری
ہے۔بہتر معیار زندگی کیلئے آبادی میں تیزی سے اضافے کو روکنے کیلئے موثر
اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے بہتر صحت اور خوشحال زندگی کے تصور سے
آگاہ کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیں تیزی
سے بڑھتی ہوئی آبادی کے خطرات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے
عملی اقدامات کرنا ہوں گے،دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے معروف کالم نگار
اوردانشورمنو بھائی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب
حکومت ہسپتال میں زیر علاج منو بھائی کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات
برداشت کریگی،وزیراعلیٰ نے منو بھائی کیلئے 10لاکھ روپے مالی امداد کابھی
اعلان کیا۔
شہباز شریف نے سینئر صحافی شیخ حفیظ الرحمن کے انتقال پر بھی اظہارتعزیت
کیا ہے،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے چمن میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور ایس
ایس پی اور ان کے محافظ کی شہادت پراظہارافسوس کیا۔