Jul 11, 2017 07:06 pm
views : 639
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 2135 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 2135پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس2135پوائنٹس کی کمی کے
بعد44120پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا,مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
334 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔