لاہور،واسا کی بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت و ڈیزل چوری کی شکایات کی روک تھام کے لئے گا ڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب
صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے واسا کی بڑی گاڑیوں کی نقل و
حرکت و ڈیزل چوری کی شکایات کی روک تھام کے لئے گا ڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم
نصب کرنے کا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ اس سسٹم کے نفاذ پرایک کروڑ
ساٹھ لاکھ روپے لاگت آئی ہے،اس سسٹم کے نفاذ سے ہر قسم کی شکایا ت کا
ازالہ ممکن ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرپشن و اقرباء
پروری کا خاتمہ کرنے کو فوقیت دے رہے ہیں،اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں
میں کرپٹ افسران و اہلکاران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ ٹریکنگ سسٹم سے ہر قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی
سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کا
عمل بھی لاگو کیا جا رہا ہے، خفیہ ٹیموں کے ذریعے فیلڈ میں کام کرنے والے
افسران و اہلکاران کو بھی چیک کیا جائے گا
منشاء اللہ بٹ نے مزیدکہا کہ واسا کے تمام افسران و اہلکاران کی ترقی کا
عمل ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے، واسا میں موجود نکمے اورکام نہ
کرنے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہو گی،اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی
شہباز احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے موجود تھے۔