Jul 12, 2017 01:01 pm
views : 674
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 940 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،940پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس940پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 43179پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 53کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔