Jul 12, 2017 01:42 pm
views : 653
Location : University Town
Peshawar- Aftab Sher Pao Press Conference
پشاور،شریف خاندان کو بھی جمہوری فیصلے کرنا چاہئے،نواز شریف مستعفی ہو بھی گئےتو حکومت انکی ہی رہے گی،آفتاب شیر پاؤ
سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان
کو بھی جمہوری فیصلے کرنا چاہئے،نواز شریف مستعفی بھی ہوئے تو حکومت انکی
ہی رہے گی۔
سربراہ قومی وطن پارٹی نے یونیورسٹی ٹاؤن میں شیر پاؤ ہاؤس میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے ملکی تاریخ میں نیا باب
کھل گیا ہے،احتساب کا یہ عمل جاری رہنا چاہئے،جے آئی ٹی کے الزامات سنگین
ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔
آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ شریف خاندان کو بھی جمہوری فیصلے کرنا چاہئے،نواز
شریف مستعفی ہو بھی گئے تو حکومت انکی ہی رہے گی تاہم پانامہ کے ساتھ ساتھ
دیگر مسائل پر بھی توجہ دینی چاہئے،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونا
چاہئے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ کے پی میں کچھ علاقوں میں دن میں صرف دو
گھنٹے بجلی ملتی ہے،ہم سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں اورمتاثر بھی ہم ہو رہے
ہیں۔
آفتاب شیر پاونے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ بڑے مظالم ہوئے،پختونوں کو
دیوار سے لگانے نہیں دینگے،سربراہ قومی وطن پارٹی نے مزید کہا کہ خارجہ
پالیسی پر توجہ کی ضرورت ہے،پاک افغان تعلقات بہتر ہونے چاہیے۔