Jul 12, 2017 02:05 pm
views : 704
Location : Governor House
Karachi- Youth Parliament Oath Taking Seremony
کراچی، گورنر ہاؤس میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری
گورنر ہاؤس میں یوتھ پارلیمنٹ کی فیڈرل سمیت چاروں صوبوں کی کابینہ کی
تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ، گورنر سندھ و سرپرست یوتھ پارلیمنٹ محمد
زبیر نے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ خوشحال
و ترقی یافتہ پاکستان اور فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لئے نوجوان کلیدی
کردار ادا کررہے ہیں ،نوجوان ہی تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں ، ملک کی کل
آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ حکومت نوجوانوں کی
تعمیر و تربیت کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ، اس ضمن میں گورنر
ہاؤس کے دروازے نوجوانوں کے کھلے ہوئے ہیں، پاکستان ترقی کے نئے دور میں
داخل ہو گیا ہے ،یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہمارا مستقبل شاندارہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انھیں
اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینا ہوگا ، مثبت سرگرمیوں کے فروغ سمیت فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں
نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہے،روشن و خوشحال پاکستان کو دور جدید کے
تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں نوجوانوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ
حاصل کرنا ہوگا۔
محمد زبیر نے مزیدکہا کہ یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب
راغب کرنے اور مستقبل کی لیڈر شپ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، حلف خود
سے عہد ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کو عہد حاضر کے مطابق ترقی کے
زینہ پر گامزن کرنے میں بھرپور کاوشیں بروئے کا رلا ئیں گے۔
اس موقع پرسینیٹر عبد الحسیب خان، معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ اور یوتھ
پارلیمنٹ کے بانی چیئر مین رضوان جعفر ،سندھ کے صدر اویس ربانی ، پنجاب کے
صدر ابو بکر ، خیبر پختونخواہ کے صدر فیصل جمشید ، بلوچستان کے صدر سعد
وقاص اور یوتھ پارلیمنٹ کی ترجمان ایشل جامی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔