Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 12, 2017 03:19 pm views : 655

Location : National Press Club

Islamabad- PTI Leader Asad Umar Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد ، اگر وزیراعظم 15 ماہ پہلے استعفی دے دیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،اسد عمر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ نوازشریف کوگھرتوجانا ہے اپنی مرضی سے چلے جائیں تو بہتر ہے اور 15 ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیتے تو آج ان کے خاندان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
اسلام آباد نیشنل پر یس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا پریس کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو ٹھوس ثبوت فراہم کیے، دفاع میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ڈار صاحب کے حدیبیہ پیپرملز کیس میں دیا گیا حلفیہ بیان جے آئی ٹی میں سچا ثابت ہوا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ڈارصاحب نے اپنے بیان میں سچ بولا تھا اور جے آئی ٹی میں پیشی والے دن انہوں نے کہا کہ میں نے وکیلوں کے مشورے کے بعد بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
اسد عمرنے مزید کہا کہ ڈارصاحب نے جے آئی ٹی رپورٹ کے شواہد پر بات کیوں نہیں کی، جے آئی ٹی رپورٹ کے ٹھوس ثبوتوں پر انہوں نے اپنے سمدھی کے لئے ایک بات بھی نہیں کہی، انہوں نے جے آئی ٹی میں ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیا۔
اسد عمر نے اسحق ڈار کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان کی باتیں کرکرکے قوم کے سامنے ان کی عزت بڑھا دی، اسحاق ڈارنے بتایا غریبوں کےعلاج کیلیےعمران خان ان کے دروازے پر بیٹھے رہے جب کہ عمران خان اپنے لیے نہیں غریب پاکستانیوں کیلیے آپ کے دفترمیں بیٹھتےتھے۔
چیئرمین ایس ای سی پی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب آپ نے اپنے دوست کو ایس ای سی پی کا چیئر مین لگایا، عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، اب کیا ایسا شخص جس کے خلاف ایف آئی آرکٹی ہوئی ہے اس کو ایس ای سی پی کا چیئرمین ہونا چاہئے یا اسحاق ڈار کا بھی وزیرخزانہ بنے رہنے کا جواز ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کو ایک سے زیادہ دفعہ موقع دیا گیا، فیصلہ میں نے یا نواز شریف نے نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگر وزیراعظم 15 ماہ پہلے استعفی دے دیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وزیراعظم نے قوم سے کہا اگرتحقیقات میں میرا نام آیا تو گھر چلا جاوں گا اورانہیں گھر تو جانا ہے اپنی مرضی سے چلے جائیں تو بہتر ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved